پاکستان کی پہلی خاتون خلا باز نمیرہ سلیم اپنے پہلے خلائی مشن پر روانہ ہونے کو تیار

پیر 2 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نمیرہ سلیم فخر کا شمار پاکستان کے ہیروز میں ہوتا ہے انہوں نے بچپن سے تاروں پر پہنچنے کا خواب دیکھا اور اب قومی پرچم لے کر خلائی مشن پر روانہ ہوں گی۔

نمیرہ سلیم فخر پاکستان کی پہلی خاتون خلا باز ہیں جنہوں نے بچپن سے تاروں پر پہنچنے کا خواب دیکھا اور اپنی انتھک محنت اور لگن سے ان خوابوں کی تعبیر پائی۔

2006 میں نمیرہ سلیم کو سرکاری سطح پر پاکستان کی پہلی خلا باز کے طور پر متعارف کرایا گیا۔

سابق صدر پرویز مشرف نمیرہ سلیم کو پاکستان کی پہلی آفیشل خلا باز کا سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں (فائل فوٹو)

نمیرہ سلیم قطب جنوبی اور قطب شمالی تک پہنچنے والی پہلی پاکستانی ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ انہوں نے 2008 میں ماؤنٹ ایورسٹ سے اسکائی ڈائیو بھی کیا اور دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی سے اسکائی ڈائیو کرنے والی پہلی ایشین ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

نمیرہ سلیم جلد ہی اپنے پہلے خلائی مشن پر روانہ ہونے والی ہیں جو آج پاکستان سے امریکا پہنچ چکی ہیں اور 5 اکتوبر کو اپنے پہلے خلائی مشن پر روانہ ہوں گی۔

نمیرہ سلیم فخر کا کہنا ہے کہ ’میں بہت شکرگزار ہوں کہ مجھے میرے ملک نے اتنا سپورٹ کیا اور میں بہت فخر سے پاکستان کا جھنڈا خلا میں لے کر جاؤں گی۔‘

پاکستانی کی پہلی آفیشل خلا باز کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں خواب بہت بڑے ہوں لیکن ضروری یہ ہے ہم خواب دیکھیں اور انہیں حقیقت بنانے پر یقین رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟