پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت بھارت میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے موجود ہے جہاں سے آئے روز کبھی ان کے اعزاز میں دیے گئے شاندار عشائیہ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہوتی ہیں تو کبھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھارتی کرکٹ شائقین کی جانب سے ان کے ساتھ لی گئی سیلفیاں ان کے ‘فین مومنٹ’ کا باعث بن رہی ہوتی ہیں۔
شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اس وقت دو مختلف ویڈیوز وائرل ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کسی اشتہار کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ بھارت میں ورلڈ کپ کے لیے سوفٹ ڈرنک بنانے والی کمپنی پیپسی کا اشتہار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صارف نبراز رمضان نے بابر اعظم کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا بابر اعظم پیپسی کے اشتہار کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ برانڈ “BA 56”
Babar Azam shooting for a pepsi ad. The Brand “ BA 56” pic.twitter.com/2nNAA8PGsE
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) October 1, 2023
صارف نبراز رمضان نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی جس میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک سیٹ پر موجود ہیں اور اشتہار کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، انہوں نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہندوستانی ہر اوور کے بعد بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو اپنے ٹیلی ویژن پر پیپسی کے اشتہار میں دیکھیں گے۔
Indian’s will see Babar Azam & Shaheen Shah Afridi in Pepsi ad on their television after every over, may be starting from this world cup. pic.twitter.com/NXIzr0Ry2u
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) October 1, 2023
ویڈیوز وائرل ہوئی تو پاکستانی کرکٹ شائقین کی جانب سے خوب تعریف کی گئی ایک صارف نے شعیب اختر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا اسے کہتے ہیں برانڈ ، بھارت میں جا کر برانڈ کے اشتہار مل رہے ہیں۔
@shoaib100mph es ko bolty hy brand india k ander advertisement kar raha
— GreenArmy (@Msk2914) October 1, 2023
ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا یہ ہمارے لڑکوں کو خراب کر رہے ہیں۔
Ye hamaray larkon ko kharab ker rahay hain. https://t.co/xBxybVNseu
— عامر (@am3r_s) October 1, 2023
صارف عزیر کاظمی نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ہاں یہ کرلو ورلڈ کپ اگلے سال کھیل لیں گے۔
Haan yeh krlo, world cup baad mein khel leinge https://t.co/BcHTHAG6nv
— Uzair Kazmi (@kazmiuzair) October 2, 2023
صارف کاشف اعوان نے کرکٹ ٹیم کے سخت شیڈول پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا وہی ہوا نا جسکا ڈر تھا ،اتنے ٹائٹ شیڈول میں بھی لڑکوں کو اس طرف لگا دیا سارا فوکس آؤٹ ہو جاتا ہے شوبز کی چکاچوند سے
وہی ہوا نا جسکا ڈر تھا
اتنے ٹائٹ شیڈول میں بھی لڑکوں کو اس طرف لگا دیا۔
سارا فوکس آؤٹ ہو جاتا ہے شوبز کی چکاچوند سے https://t.co/rzg9jD4azs— کاشف اعوان (@lostguy79) October 2, 2023
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اس شوٹ کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔