چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے عہدے سے استعفی دے دیا

منگل 21 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو کے ایک اعلیٰ افسر نے وی نیوز کو تصدیق کی ہے کہ چئیرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ چئیرمین نیب پر مختلف مقدمات کے حوالے سے پریشر تھا ۔

ادھر نیب ذرائع کا دعوٰی ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کے اختیارات کم ہو گئے تھے۔ چیئرمین نیب کو اختیارات کی کمی کے حوالے سے تحفظات تھے۔

یاد رہے آفتاب سلطان نے گزشتہ برس 21 جولائی 2022 کو چئیرمین نیب کا عہدہ سنبھالا تھا ۔

  نیب ہیڈکوارٹرز میں آفتاب سلطان کے لیے الوداعی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

وزیراعظم نے چیئرمین نیب کے اصرار پر استعفی منظور کیا

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ چیئرمین نیب نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا۔

وزیرِ اعظم نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی اپنے فرائض کی انجام دہی میں ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف کی۔  وزیراعظم نے چیئرمین نیب کے اصرار پر استعفی منظور کیا

آفتاب سلطان کا الوداعی خطاب

آفتاب سلطان نے اپنے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں نے استعفیٰ دے دیا ہے اور مجھے اس کا کوئی ملال نہیں۔ مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مجھے کچھ چیزوں کا کہا گیا جس پر تحفظات تھے۔

آفتاب سلطان کا کہنا تھا استعفیٰ کچھ روز قبل دیا تھا۔ میرا استعفیٰ قبول کر لیا گیا ہے۔  ہمارا اختتام اچھے موڑ پر ہوا۔  یہ سمجھتے تھے کہ مجھے دباؤ میں لے آئیں گے لیکن میں نے دو ٹوک الفاظ میں انکار کر دیا۔ موجودہ ماحول میں کام نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ میرٹ اور قانون کے مطابق کام کیا۔ چاہتا تھا کوئی ایسا کام نہ ہو جس سے ادارے  پر سوال اٹھیں ۔

آفتاب سلطان کون ہیں؟

آفتاب سلطان 1954 میں پنجاب کے شہر فیصل آباد کے سیاسی اور صنعتی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے قانون میں گریجوایشن کے بعد آفتاب سلطان نے 1977 میں مقابلے کا امتحان پاس کیا اور پولیس سروس میں شمولیت اختیار کر لی۔

آفتاب سلطان اپنے کیریئر کے دوران مختلف تنازعات کا شکار بھی رہے۔پرویز مشرف نے ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کے بعد 2002 میں ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ کیا تو اس وقت آفتاب سلطان سرگودھا میں ڈی آئی جی کے عہدے پر تعینات تھے۔

آفتاب سلطان کو ’اعلیٰ حکام‘ سے پیغام موصول ہوا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ریفرنڈم میں ووٹ کا کہیں مگر انہوں نے احکامات پر عمل کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ جب ریفرنڈم کا نتیجہ آیا تو سرگودھا ان چند شہروں میں سے ایک تھا جہاں ٹرن آؤٹ دیگر شہروں کے مقابلے میں انتہائی کم رہا۔ اس کے بعد آفتاب سلطان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا۔

آفتاب سلطان پولیس سروس کے آفیسر ہیں انہوں نے اپنے کیریئر میں متعدد اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ اکتوبر 2011 میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے انہیں ڈی جی آئی بی تعینات کیا تھا۔

آفتاب سلطان نے 2013 کے عام انتخابات کے دوران بطور آئی جی پنجاب ذمہ داریاں نبھائیں۔ بعد میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں نواز شریف نے انہیں دوبارہ ڈی جی آئی بی تعینات کیا اور سول انٹیلی جنس ایجنسی کی استعداد کار میں اضافے کا ٹاسک دیا تھا۔

آفتاب سلطان کے دور میں انٹیلی جنس بیورو کی کارکردگی

آفتاب سلطان نے بطور ڈی جی سویلین انٹیلی جنس ادارے کو فعال اور جدید بنایا تھا۔جس کی وجہ سے ان کے دور میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور کراچی آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں جس میں 90 فیصد کردار آئی بی کا تھا۔

آفتاب سلطان کے دور میں آئی بی نے نہ صرف جدید ترین جاسوسی آلات خریدے بلکہ اہل کاروں کو تربیت کے لیے برطانیہ کی ایم آئی سکس کے پاس بھی بھیجا گیا تھا۔

آفتاب سلطان کے دور میں ہی وزیراعظم نوازشریف کو 2014 کے پی ٹی آئی دھرنے کے دوران آئی بی نے ایک کال ٹریس کرکے دی جس میں معلوم ہوا تھا کہ ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے کچھ اعلیٰ حکام نے بات چیت کی ہے۔اس کال کا تذکرہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کئی بار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘