میں بڑا ظالم ڈائریکٹر ہوں، فیصل قریشی

منگل 21 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی معروف ڈائریکٹر فیصل قریشی نےعیدالفطر پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی فلم “منی بیگ گارنٹی” کی کاسٹ سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیئے۔

معروف اداکارفواد خان اورفاسٹ بولر وسیم اکرم کی نئی فلم “منی بیگ گارنٹی” کا دو روز قبل ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد فلم  کے ڈائریکٹر فیصل قریشی نے  جیو ٹی ویی سے سے بات کرتے ہوئے اپنی فلم کی کاسٹ سے متعلق دلچسپ انکشاف کیے ہیں۔

فیصل قریشی نے کہا کہ” فلم کی کہانی انہوں نے دو ہفتوں میں مکمل کرلی تھی البتہ فلم کو شوٹ کرنے کا مرحلہ کورونا کی وجہ سے سست رہا “۔ کس اداکار نے سب سے زیادہ سیٹ پر تنگ کیا؟ اس سوال کے جواب میں فیصل نےبتایا کہ”جو سیٹ پر نہیں آتے تھے ان کے سین ہم نے کاٹ دیے جس کے بعد سے وہ ڈر گئے اور وقت پر آنے لگے”۔

انہوں نے نام بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ “جن کے ساتھ یہ کیا ہے وہ اپنے نام خود بتا دیں گے لیکن سیٹ پر سب سے زیادہ تنگ میں نے ہی کیا میں بڑا ظالم ڈائریکٹر ہوں”۔

فیصل قریشی نے کہا کہ وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ سے ایکٹنگ کرانا آسان تھا یا مشکل؟ اس سوال پر ہدایتکار نے بتایا کہ”وسیم اکرم کے ساتھ پہلے بھی کام کرتے رہے ہیں۔ ایک کردار کیلئے خیال آیا کہ ان سے بات کروں جب ان سے بات ہوئی تو انہیں یہ کردار پسند آیا اور فوراًحامی بھرلی۔ ان کے ساتھ کمرشلز میں کام کرنے کا پہلے بھی تجربہ رہا ہے۔ وہ فطرتاً مزاحیہ مزاج رکھتے ہیں اور پردے کے پیچھے بھی وہ کوئی نہ کوئی مذاق کرتے رہتے تھے لیکن ان کا کردار مزاحیہ نہیں ہے”۔

فیصل قریشی کے مطابق جہاں تک وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کا تعلق ہے تو وہ بھی اپنے کردار کے بارے میں پرجوش تھیں اور وہ ناظرین کو غیر ملکی صحافی کے کردار میں نظر آئیں گی۔

یاد رہے کہ فلم”منی بیگ گارنٹی” کی کاسٹ میں معروف اداکار فواد خان، عائشہ عمر، میکال ذوالفقار سمیت دیگر نام بھی شامل ہیں جبکہ سابق پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان