پاکستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات، افغانستان کتنا ذمہ دار ہے؟

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان سے آنے والے دہشتگرد پاکستان میں ایک عرصے سے مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے میں ہونے والے واقعات کے بعد اس کی تصدیق بھی ہو چکی ہے کہ افغان شہری پاکستان میں ہونے والی دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

گزشتہ چند مہینوں سے پاکستان میں دہشتگردی کی لہر میں تیزی آئی ہے، اس کی بڑی وجہ پاکستان میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جیسے دہشتگرد نیٹ ورک کو افغانستان میں موجود نیٹ ورکس کی کی پشت پناہی حاصل ہے۔

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے چند مہینوں میں پاکستان میں ہونے والے 24 خودکش حملہ آوروں میں سے 14 کا تعلق افغانستان سے تھا۔

12 مئی 2023 کو مسلم باغ میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں ملوث 5 دہشتگردوں کا تعلق بھی افغانستان سے تھا۔

12 جولائی 2023 کو ژوب کینٹ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ وار میں بھی 5 میں سے 3 دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے تھا۔

30 جنوری 2023 کو پولیس لائنز پشاور اور 29 ستمبر 2023 کوہنگو میں خودکش حملہ آوروں کا تعلق بھی افغانستان سے ہی تھا۔

ان حملہ آوروں کی تصدیق کے بعد وقت آچکا ہے کہ افغانستان سے آنے والے دہشتگردوں کو روکا جائے اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے افغانستان سے آنے والے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر حکمت عملی پر عمل درآمد شروع کر چکے ہیں۔

اس عمل میں عالمی برادری کو  بھی چاہیے کہ وہ افغان دہشتگردوں کی سرگرمیوں کو روکنے میں پاکستان کی مدد کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp