چاغی: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلعے چاغی کے مرکزی بازار میں بدھ کی شام سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

لیولز اہلکار عبدالرحمان نے وی نیوز کو بتایا کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا اور جیسے ہی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی وہاں سے گزری تو ایک زور دار دھماکہ ہوگیا۔

عبدالرحمان نے بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز و امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے شہدا اور زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیے اور مذکورہ کارروائی کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔ تاحال کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ کی مذمت

دریں اثنا چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اس حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’میں بلوچستان کے علاقے چاغی میں سڑک کے کنارے ہونے والے گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں جس کے نتیجے میں 2 جانیں ضائع ہوئیں اور 3 زخمی ہوئے‘۔

https://twitter.com/OfficeSenate/status/1709605485718949897

صادق سنجرانی نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کی اس طرح کی کارروائیاں دہشت گردی کے خاتمے اور اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں اور ہم ان لایعنی حرکتوں کے خلاف متحد اور بلوچستان اور پوری قوم کے امن اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

چینی کرنسی میں بانڈ کا اجرا: کیا پاکستان ڈالر پر انحصار کم کر سکے گا؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی