کرکٹ ورلڈ کپ: احمدآباد میں ہونے والے میچوں کے دوران دہشت گردی کا خطرہ

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ کے عالمی میلے کا آغاز کل 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جا رہا ہے، بھارتی شہر احمد آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچوں کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے احمدآباد میں ہونے والے میچوں کے دوران دہشت گردی کی دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہشت گردی کا الرٹ جاری ہونے کے بعد احمد آباد اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اسٹیڈیم کے اطراف میں 3 ہزار سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے، جبکہ اسٹیڈیم کی طرف جانے والی سڑک کو مکمل بند رکھا جائے گا۔

’میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں جانے والے تماشائیوں کو صرف موبائل فون اندر لے جانے کی اجازت ہو گی‘۔

ابھی تک بھارتی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خطرے کا کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں کرکٹ ورلڈ کپ: ہوم ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے یا نقصان؟

واضح رہے کہ کل سے بھارت میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کا پہلا میچ نیوزی لینڈ اور دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کے درمیان ہو گا۔ جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ سے کھیلے گا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت 14 مئی کو احمد آباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے جس شہر کے اسٹیڈیم میں دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے وہاں ورلڈ کپ کے کل 5 میچز شیڈول ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp