ورلڈ کپ 2023: کیویز نے ورلڈ چیمپیئن انگلینڈ کو چاروں شانے چت کر کے اپنی کامیابیوں کا آغاز کر دیا

جمعرات 5 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی رنراَپ ٹیم نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ 2023 میں عمدہ آغاز کرتے ہوئے ورلڈ چیمپیئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکت دے دی، کیویز نے انگلینڈ کے 283 رنز کا ہدف بآسانی 36.2اوورز میں پورا کر لیا۔

انگلینڈ کے خلاف کیویز کی بیٹنگ کی خاص بات ڈیون کونوے اور رچن رویندرا کے سنچریاں تھیں جنھوں نے 283 رنز کی نا قابل شکست پارٹنر شپ میں اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ کی پہلی فتح دلا دی۔

ڈیون کونوے نے 19 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 121 گیندوں پر152 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی ، اسی طرح رچن رویندرا نے 11 چوکوں 5 چھکوں کی مدد سے 96 گیندوں پر123 رنزکی نا قابل شکست اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کے 282 رنز کے تعاقت میں نیوزی لینڈ نے اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدا میں ہی وِل ینگ صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین چلے گئے، انہیں سیم کیورران کی گیند پربٹلر نے کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا۔ تاہم ڈیون کونوے اور رچن رویندرا نے اپنی اپنی سنچریاں مکمل کر کے ٹیم کی جیت یقینی بنا دی، دونوں بیٹرآؤٹ نہیں ہوئے۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا افتتاحی میچ  بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 50 اوورز میں 283 رنز کا ہدف ملا۔

انگلینڈ کے اوپنر بیٹر ڈیویڈ مالان، میٹ ہینری کی گیند پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جونی بیرسٹو، مچل سینٹنر کی گیند پر 33 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ہیری بروک 25  رنز بنا کر راشن راویندرا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

معین علی بھی 11 رنز بنا کر گلین فلپس کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جوز بٹلر میٹ ہینری کی گیند پر 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لیام لونگسٹن 20 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر میٹ ہینری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلش کپتان جوز بٹلر گلین فلپس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ جوز بٹلر نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، سیم کرن 14 رنز بنا کر میٹ ہینری کی گیند پر آؤٹ ہوئے، کرس ووکس 11 رنز بنا کر سینٹنر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3، مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے 2،2 جبکہ راچن رویندرا اور ٹرینٹ بولٹ نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان جو روٹ نے سب سے زیادہ 86 گیندوں پر 77 رنز اسکور کیے۔

 اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی گئی ہے۔ کین ولیمسن آج کے میچ میں آرام کریں گے وہ جلد صحت یاب ہو رہے ہیں اور اگلے میچز میں دستیاب ہوں گے۔

ٹاس کے موقع پرانگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔ کوشش کریں گے اچھا ٹارگٹ سیٹ کریں اور نیوزی لینڈ کے لیے مشکل پیدا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ بین اسٹوکس انجری کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے تاہم ان کو آج آرام دیا گیا ہے۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

انگلینڈ کے اسکواڈ میں جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، ہیری بروک، معین علی، جوس بٹلر(کپتان)، لیام لیونگ اسٹون، سیم کرن، کرس ووکس، مارک ووڈ، عادل رشید، ریس ٹوپلی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں ول ینگ، ڈیون کونوے، ڈیرل مچل، گلین فلپس، ٹام لیتھم (کپتان)، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، ایش سودھی، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن،  ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp