’مائی ری‘ میں راحیلہ کی طلاق،گویا شائقین کی دعائیں رنگ لے آئیں

جمعرات 5 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نجی انٹرٹینمنٹ چینل کے ڈرامہ سیریل مائی ری کو شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں، یہ ڈرامہ روزانہ لاکھوں ویوز حاصل کر رہا ہے۔ مائی ری کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ اس کی جاندار کہانی اور مضبوط کردارہیں۔

ڈرامہ میں بہت سے کردار ایسے ہیں جو اپنی اداکاری کی بدولت خوب نام کما رہے ہیں، ان میں حبیب اور راحیلہ 2 ایسے کردار ہیں جنہیں ڈرامہ کے آغاز سے ہی منفی سوچ کا حامل دکھایا گیا ہے۔

ان دونوں نے مل کر عائشہ، عینی اور فاخر ہی نہیں بلکہ ڈرامہ میں دکھائے گئے ہر کردار کی زندگی اجیرن کی ہوئی تھی تاہم حال ہی میں پیش کی گئی مائی ری کی 62ویں قسط میں قدرت نے اس جوڑی کو ان کے برے کاموں کی سزا دی اور ان سے ان کی اولاد چھین لی۔ غم سے نڈھال حبیب کو جب اپنی بیوی کی کارستانیوں کا پتا چلا تو اس نے راحیلہ کو فوراً طلاق دے دی۔

حبیب اور راحیلہ کے ساتھ جو ہوا اور خصوصاً راحیلہ کی طلاق کو شائقین نے اس قدر پسند کیا گویا وہ مدتوں سے اس کی دعا کر رہے تھے۔ مائی ری کی حالیہ قسط نشر ہونے کے بعد شائقین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر راحیلہ کے ساتھ   ہونے والے سلوک پر اطمینان کا اظہار کیا اور جی بھر کے راحیلہ پر اپنی بھڑاس نکالی۔ صارف اجمل مغل نے لکھا، ’آخر کار راحیلہ کا اصل چہرہ دیکھ لیا، ٹکلا پولیس کا شکریہ‘ ۔

ایک اور صارف نے لکھا، ’یہ وہ قسط تھی جس میں ہم راحیلہ اور عینی کے والد کو دیکھنا چاہتے تھے لیکن یہ وسط عینی اور فاخر کے سینز سے بھری پڑی تھی‘۔

صارف انس خان نے کہا کہ پہلی بار ہوا ہے کہ ہم راحیلہ اور حبیب کو الگ ہوتے دیکھ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان