یوکرائنی گاؤں پر حملہ،آخری رسومات میں مصروف51 افراد ہلاک

جمعہ 6 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرین کے گاؤں ’ہروزار‘ پر روس کے فضائی حملے میں 51 افراد ہلاک ہو گئے۔

یوکرین کے حکام کے مطابق کھارکیو کے جنوب مشرق میں واقع گاؤں ’ہروزار‘ لوگ ایک فرد کی آخری رسومات کے لیے جمع تھے کہ روس کی طرف سے فضائی حملہ ہوگیا جس کے نتیجے میں  51 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں ایک8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

کھارکیو کے علاقائی سربراہ اولیح سنیہوبوف نے اس حملے کو خطے کے ’ سب سے خونریز جرائم‘ میں سے ایک قرار دیا ہے اور کہا کہ اس روسی حملے میں گاؤں کی 20 فیصد آبادی ہلاک ہو گئی ہے۔

یوکرین کے وزیر داخلہ کیریلو تیموشینکو نے کہا ہے کہ روسی حملے سے ’ہروزا‘ گاؤں میں ہر گھر متاثر ہوا ہے کیوں کہ آخری رسومات میں گاؤں کے ہر خاندان کے افراد  موجود تھے۔

انٹرفیکس یوکرین کے مطابق آخری رسومات یوکرین کے ایک فوجی کی تھیں، فضائی حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں مقامی سابق پراسیکیوٹر دمیٹرو چوبینکو کی بیوہ، بیٹا اور بہو شامل ہیں۔

یوکرینی حکام کے مطابق اس فوجی کو پہلے دنیپرو میں دفن کیا گیا تھا لیکن اس کے رشتہ داروں نے کہا کہ وہ اسے اس کے آبائی گاؤں میں دوبارہ دفن کرنا چاہتے ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادی میر زی لنسکی نے روس کے اس حملے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ اس عمل کو ’درندگی بھی نہیں کہا جا سکتا کیونکہ یہ درندوں کی توہین ہو گی‘۔

انہوں نے روس پر الزام لگایا کہ ’روس نے جان بوجھ کر گاؤں کو نشانہ بنایا۔ جب لوگ آخری رسومات کے لیے جمع ہوں تو کون ان پر میزائل داغ سکتا ہے؟ کون؟ صرف مطلق برائی۔‘

واضح رہے کہ یوکرین کے گاؤں ’ہروزار‘ ہی سے روس اور یوکرین کی فوجوں کی پہلی جھڑپ ہوئی تھی۔ روس نے پچھلے سال فروری میں یوکرین پر حملہ کیا تھا۔

جنگ کے آغاز میں یہ گاؤں روسی افواج کے لیے سپلائی کا ایک بڑا مرکز تھا لیکن یوکرائنی فوج نے مہینوں پر محیط اس لڑائی کے بعد ستمبر 2022 میں اس گاؤں پر دوبارہ قبضہ کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ