شاہ سلمان فاؤنڈیشن کی جانب سے ریلیف پیکج پاک سعودی بھائی چارے کی عظیم مثال ہے

جمعہ 6 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کے درمیان بھائی چارہ مثالی ہے، شاہ سلمان فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کے مستحق طبقات کے لیے ریلیف پیکیجز کی وجہ سے ہمارے دلوں میں سعودی حکومت اور عوام کے لیے تکریم اور محبت میں مزید اضافہ ہوگا۔

سعودی سفارتخانے میں شاہ سلمان فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق خواتین کی امداد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستانی اور سعودی عوام کے درمیان بھائی چارہ اور محبت ہمیشہ مثالی رہی ہے۔

انہوں نے شاہ سلمان فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر خالد اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قرآن حکیم میں اﷲ نے تمام مسلمانوں کو امت واحد قرار دیا ہے۔ ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کی ہر ممکن امداد کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا اور حکومت کے ان اقدامات کی وجہ سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت اور بھائی چارے میں اضافہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp