بجلی اب صرف اسی کو ملے گی جو بروقت بل ادا کرے گا، آئیسکو کا دوٹوک فیصلہ

جمعہ 6 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)نے اعلان کیا ہے آئیسکو نے بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی ہے اور اب بجلی صرف ان صارفین کو ہی ملے گی جو بروقت بل ادا کریں گے۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) کے ترجمان کی طرف سے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بھی تیز کر دیا ہے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق کمپنی نے گزشتہ روز 222 بجلی نادہندگان سے 45 لاکھ 23 ہزار کی ریکوری کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 15 ہزار 83 رننگ ڈیفالٹرز سے 16 کروڑ 24 لاکھ کے واجبات وصول کیے گئے، 6 ہزار 958 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 17 کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ کی ریکوری کی گئی۔

 ترجمان نے بتایا کہ مجموعی طور پر 21 ہزار 671 نادہندگان سے 33 کروڑ 59 لاکھ واجبات وصول کیے گئے ہیں، آئیسکو بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp