خیبرپختونخوا میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 851 افراد گرفتار

پیر 2 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، بجلی چورو ں پر 2705 سے زائد مقدمات درج جبکہ 851 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پیسکو کے مطابق خیبرپختونخوا میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے، اب تک صوبے بھر میں 8455 سے زائد کنڈے ہٹائے گئے ہیں۔

کریک ڈاؤن کے دوران صوبہ بھر میں بجلی چوروں پر 2705 سے زائد مقدمات درج کیے گئے اور 851 افراد کو گرفتار کو حراست میں لیا گیا۔

پشاور سرکل میں 1623، مردان سرکل میں 1745 کنڈے اور غیر قانونی کنکشنز اتارے جا چکے ہیں، خیبر سرکل 1015، سوات سرکل میں 939، ڈی اسماعیل خان میں 819 اور بنوں سرکل میں 779 کنڈے ہٹائے گئے۔

ترجمان پیسکو کے مطابق بجلی چوری کی مد میں 29کروڑ70لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے، صوبہ بھر میں 6398 سے زائد بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے لیے درخواستیں مختلف تھانوں میں جمع کروائی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان