کراچی پولیس نے 100 کلو سے زائد چھالیہ ضبط کرلی، خاتون و ساتھی گرفتار

جمعہ 6 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی پولیس نے مضر صحت گٹکے اور ماوے کے لیے مبینہ طور پر استعمال ہونے والی چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے خاتون اور ان کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ پولیس کے ترجمان کے مطابق ضلع غربی میں واقع تھانہ منگھو پیر کی پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم اور ملزمہ کو گرفتار کیا۔

ملزم و ملزمہ کو ناردرن بائی پاس چلغازی مزار کے قریب کچے راستے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی گاڑی سے 10 عدد بوروں میں موجود 100 کلو سے زائد چھالیہ اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

پولیس نے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ملزمان میں طالب ولد عبد اللّٰہ اور دعا زوجہ رحیم بخش شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

بوسنیا جنگ: فیس دیکر شہریوں پر ‘تفریحی’ فائرنگ اور قتل کے الزامات کے بعد تحقیقات کا آغاز

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ، خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کو شاباش

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے