ورلڈکپ 2023: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دے دی

ہفتہ 7 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ 2023 کے چوتھے میچ میں سری لنکا کو 102 رنز سے ہرا کر عالمی کپ میں اپنی کامیابیوں کا آغاز کر دیا ہے، جنوبی افریقہ نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا آسٹریلیا کا ریکارڈ بھی چھین لیا۔

جنوبی افریقہ کے 428 کے پہاڑ جتنے رنز کے تعاقب میں سری لنکا نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو ابتدا میں ہی اس وقت شدید مشکلات سے دو چار ہو گئی جب اس کے اوپنر بیٹر پاتھم نسانکا کو صفر پر کلین بولڈ کر دیا، اس کے تھوڑی ہی دیر بعد سری لنکا کے دوسرے اوپنر بیٹر کوسل پیریرا کو بھی جانسن نے 7 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد کوسل مینڈس کریز پر آئے تو انہوں نے انتہائی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 76 رنز اسکور کیے،ان کی اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے 76 رنز 42 گیندوں پر 4 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے بنائے۔ انہیں رابادا کی گیند پر کالاسین نے کیچ آؤٹ کیا۔

اس کے بعد دھننجایا ڈی سلوا کریز پر آئے تو وہ سری لنکا کے اسکور میں محض 11 رنز کا اضافہ کر کے آؤٹ ہو گئے۔ 5 وکٹ پر بیٹنگ کے لیے آنے والے سری لنکن بیٹر چارتھ اسالنکا جنوبی افریقہ کہ بولرز کے لیے انتہائی پریشانی کا باعث بنے رہے انہوں نے انتہائی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 65 بالوں پر 79 رنز اسکور کیے انہیں نگیدی نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد داسون شہاناکا

اس کے بعد سادیرا سماراوکرما بیٹنگ کے لیے آئے تو وہ بھی جلد ہی 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اس کے بعد دوشان ہیمناتھا بھی افریقی بالورز کے لیے درد سر بنے رہے انہوں نے 6 چوکوں اور  چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 62 بالوں پر 68 رنز اسکور کیے۔ اس کے بعد کوئی بھی سری لنکن کھلاڑی کریز پر جم کر نا کھیل سکا یوں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کی پوری ٹیم کو44.5 اوورز میں 326 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس بھیج کربآسانی 102 رنز سے یہ میچ جیت لیا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے گیرالڈ کوئٹز نے سب سے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے سری لنکا کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ لونگی نگیڈی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز بنا کر ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں کئی ٹیموں نے 1975 کے بعد سے اپنی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ تاہم جنوبی افریقہ نے 2023 کے ورلڈ کپ کے اپنے افتتاحی میچ میں سری لنکا کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز بنا کر 2015 کا آسٹریلیا کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ پروٹیز ٹیم 400 سے زیادہ رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی جبکہ ورلڈ کپ کی ایک اننگز میں 3 بلے بازوں کی سنچریاں بنانے کا بھی یہ پہلا ریکارڈ ہے۔

بھارت کے شہر نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈکپ 2023 کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر ساؤتھ افریقہ کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو جنوبی افریقہ کے اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے 84 گیندوں پر سنچری اسکور کی اور آؤٹ ہوگئے،  کپتان ٹیمبا باووما شروعات میں ہی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

رسی وانڈر ڈوسن نے بھی دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 13 چوکوں، 2 چھکوں کی مدد سے 110 گیندوں پر 108 رنز اسکور کیے اور دلشان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، اس کے بعد جنوبی افریقہ کی جانب سے تیسری سنچری اسکور کرنے والے ایڈن مارکرم تھے جنہوں نے 14 چوکوں، 3 چھکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر تیز ترین 106 رنز اسکور کیے، انہیں دلشان کی گیند پر کوسن راجیتھا نے کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا۔

اس کے بعد جنوبی افریقہ کے تمام بلے باز ڈبل فگر میں داخل ہوئے ان میں ہینرک کلاسین نے 32 رنز اسکور کیے جب کہ ڈیوڈ ملر نے 39 اور مارکو جانسن نے 12 رنز اسکور کیے اور دونوں آؤٹ نہیں ہوئے۔

دونوں ٹیموں کا ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کے خلاف پہلا میچ ہے، ٹاس کے دوران بات کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان ڈاسن شناکا نے کہاکہ نئی دہلی کی پچ تھوڑی الگ ہے، دوسری بیٹنگ کے لیے پچ موزوں دکھائی دے رہی ہے۔ کوشش کریں گے کہ ساؤتھ افریقہ کو کم سے کم اسکور پر روک لیں۔

ساؤتھ افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہاکہ اچھا ٹارگت سیٹ کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے، اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بولنگ کرتے۔

آخری 05 میچوں میں کارکردگی

ساؤتھ افریقہ اور سرلی لنکا کی دونوں ٹیموں نے اپنے آخری پانچ میچوں میں سے 03 میچ جیت رکھے ہیں جبکہ 02 میں میچوں میں دونں ٹیموں کو شکست کا سامنا رہا ہے۔

ہیڈ تو ہیڈ ورلڈ کپ میچز کا ریکارڈ

عالمی کپ کے مقابلوں میں سری لنکا اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیموں کا 06 بار آمنا سامنا ہوا۔ ساؤتھ افریقہ نے 04 میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکا کے حصے میں ایک جیت آئی۔ دونوں ٹیموں کے مابین ایک میچ برابر رہا۔

ساؤتھ افریقہ اسکواڈ

ٹیمبا باووما (کپتان)، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، مارکو جانسن، ہینرک کلاسین، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی نگیڈی، اینڈائل پھہلوکوایو، کاگیسو ربادا، تبریز شمسی، رسی وانڈر ڈوسن، لیذاڈ ولیمز۔

سری لنکا اسکواڈ

داسن شاناکا (کپتان)، کوسل مینڈس ، کوسل پریرا، پاتھم نسانکا، لاہیرو کمارا، دیموتھ کرونارتنے، سدیرا سماراویکرما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، مہیش تھیکشانا، دونتھ ویلالگے ، کسون راجیتھا، متھیشا پتھریانا، دلشن مدھو شنکا، دوشان ہیمناتھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp