جنوبی افریقہ کی سری لنکا کے خلاف ریکارڈ توڑ بلے بازی

ہفتہ 7 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شہر نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈکپ 2023 کے چوتھے میچ میں جنوبی  افریقہ نے سری لنکا کو جیت کے لیے429رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر ساؤتھ افریقہ کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 ز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز بنائے جو کہ اب تک عالمی کرکٹ کپ کی تاریخ  میں کسی بھی ٹیم کی طرف  سے سب سے زیادہ رنز ہیں، اس سے پہلے یہ ریکارڈ  آسٹریلیا کے پاس تھا۔ آسٹریلیا نے عالمی کپ 2015 میں افغانستان کے خلاف 415 زنر کا ریکارڈ بنایا تھا۔

اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرم نے صرف 49 گیندوں پراب تک کی عالمی کپ میں سب سے تیز سینچری اسکور کرکے ایک اور ریکارڈ جنوبی افریقہ کے نام کر دیا ہے۔

جنوبی افریقہ ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی جو کہ کسی بھی ٹیم کی طرف سے ایک ہی میچ میں 3 سینچریاں اسکور کرنا ہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کوک 84 گیندوں پر 100 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ریسی وین ڈوسن 110 گیندوں پر 108 رنز بنا ئے  جبکہ  ایڈن مارکر م نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر  106 رنز بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp