اسرائیلی مظالم کیخلاف 14سالہ فلسطینی کا ریپ سانگ وائرل

اتوار 8 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل کیخلاف حماس کے حملوں کے بعد جنگی صورتحال میں فلسطینیوں کی مظلومیت کا پرچار کرتا ریپ سانگ ایک مرتبہ پھر وائرل ہورہا ہے، جسے 14 سالہ ریپرایم سی عبدل نے اپنے آبائی علاقہ عزہ پر اسرائیلی بمباری کے پس منظر میں 2020 میں ریکارڈ کرایا تھا۔

بھارتی صحافی وِپُل کی جانب سے ٹوئیٹ کیے گئے اس 2 سال پرانے ریپ سانگ میں غزہ کے رہائشی فلسطینی ریپ آرٹسٹ عبدالرحمٰن الشنطی کو اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ اپنے اسکول کے سامنے آزادی سے متعلق ایک سنجیدہ قسم کا گانا گاتے دیکھا جاسکتا ہے، جسے سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد پہلے ہی دیکھ کر داد دے چکے ہیں۔

14 ستمبر 2008 کو غزہ میں پیدا ہونیوالے عبدالرحمٰن الشنطی پیشہ ورانہ طور پر ایم سی عبدل یا ایم سی اے عبدل کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ اس نوجوان آرٹسٹ کے اس جذبہ حریت سے لبریز ریپ سانگ جس کا عنوان ’شاؤٹنگ ایٹ دی وال‘ کو اب تک ہزاروں صارفین نے سراہتے کو ری پوسٹ بھی کیا ہے۔

ایم سی عبدل نے 2021 میں اس وقت مقبولیت حاصل کی جب انہوں نے غزہ میں اپنے اسکول کے سامنے ’شاؤٹنگ ایٹ دی وال‘ ریپ سانگ گایا، جس نے صرف ان کے یو ٹیوب چینل پر ایک ملین ویوئرز سمیت اتنی ہی آراء کا سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

 

2020 میں الشنطی نے غزہ میں ان فلسطینی خاندانوں کی اپنی عمدہ شاعری کے ذریعہ وکالت کی جن پر بمباری کی گئی تھی۔ ان کے اس وائرل گانے کی ریلیز کے بعد ریکارڈ لیبل ایمپائر کی توجہ حاصل کی۔

ایم سی عبدل مشکل اور سنگین حالات سے نمٹنے کے لیے ریپ سانگ کواپنے جذبات کے اظہار کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں۔ ریپ گائیکی کے لیے ترتیب دی جانیوالی شاعری کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ یہ سب ان کے قلم  طاقت ہے۔ ’لکھتے ہوئے میں رک نہیں سکتا پھر مائیکروفون ہی واحد ممکنہ فرار ہے۔”

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی