انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) کے زیر انتظام عالمی خلائی ہفتہ منایا جا رہا ہے، اس سال اسپیس ویک کا تھیم ’خلائی اور کاروباری شخصیت‘ ہے۔
ورلڈ اسپیس ویک کو منانے کا مقصد نوجوان طلباء اور عام لوگوں کو خلائی ٹیکنالوجی کے فوائد اور اس کے استعمال سے آگاہ کرنا ہے۔ اس موقع پر جاری سرگرمیوں میں شرکا دلچسپی لے رہے ہیں۔
عالمی خلائی ہفتہ کی سرگرمیوں کا اہتمام اسپیس ایجوکیشن ریسرچ لیب، نیشنل سینٹر آف جی آئی ایس اینڈ اسپیس ایپلی کیشنز اور آئی ایس ٹی کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے، جو اس سال کے تھیم ’خلائی اور کاروباری شخصیت‘ کو اجاگر کرتا ہے۔ آئی ایس ٹی کے حکام نے کہا ہے کہ عالمی خلائی ہفتہ خلائی سائنس، ٹیکنالوجی اور اس کی ایپلی کیشنز کی کامیابیوں اور شراکت کو منانے کا سالانہ ہفتہ ہے۔
مزید پڑھیں
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 4-10 اکتوبر کو عالمی خلائی ہفتہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے تاکہ نوجوان طلباء اور عام لوگوں کو خلائی ٹیکنالوجی کے فوائد اور اس کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 4 اکتوبر 1957 کو انسانی ساختہ زمین کے پہلے سیٹلائٹ سپوتنک 1 کے لانچ کی یاد منانے کے لیے 4 اکتوبر کا انتخاب کیا اور بیرونی دنیا کی تلاش اور اس کے پرامن استعمال کے ذریعے ریاستوں کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے والے اصولوں سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے گئے۔