نیتن یاہو کی فاشسٹ حکومت فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرتی ہے، اسرائیلی رکنِ پارلیمنٹ

اتوار 8 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل کے بائیں بازو کے رکن پارلیمنٹ اوفر کاسف نے کہا ہے کہ اسرائیل کی بنیامین نیتن یاہو حکومت نسل کشی پر کام کر رہی ہے اور اسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرتی ہے۔ نیتن یاہو سے کہا تھا کہ فلسطینیوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک نہ بدلا تو صورت حال خراب ہو سکتی ہے۔

بائیں بازو کے اسرائیلی رکن اسمبلی اوفر کاسف نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بنیامین نیتن یاہو کی اسرائیلی حکومت کو فلسطینی حملوں سے متعلق خبردار کیا تھا اور یہ بھی بتایا تھا کہ فلسطینی سرزمین پرغیر قانونی قبضے کے نتیجے میں اسرائیل پر حملے کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے کہا تھا کہ فلسطینیوں سے روا سلوک نہ بدلا گیا تو صورت حال خراب ہو سکتی ہے۔ ہم معصوم شہریوں کے خلاف حملوں، جارحیت کی مخالفت کرتے ہیں جب کہ اسرائیل کی فاشٹ حکومت فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت نسل کشی پر کام کر رہی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کواسرائیلی شہریوں کی جانوں کی بھی پروا نہیں ہے۔ وزیراعظم نیتن یاہو صرف اپنے مفاد کے لیے کام  کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے لیے نیویارک پہنچ گئے

شام میں عبوری پارلیمنٹ کے انتخابی عمل کا اعلان، نئی پارلیمان کی ابتدائی مدت 30 ماہ ہوگی

امریکا ایٹمی ہتھیاروں سے دستبرداری کا مطالبہ چھوڑ دے تو مذاکرات کے لیے تیار ہیں، کم جونگ

‘میجر عدنان میرا ساتھی، بھانجا اور داماد ، وہ اب پوری قوم کا فخر ہے’

اجے دیوگن میری اداکاری اور انداز کی نقل کرتے ہیں، سینیئر اداکار توقیر ناصر کا بڑا انکشاف

ویڈیو

اسحاق ڈار اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے لیے نیویارک پہنچ گئے

‘میجر عدنان میرا ساتھی، بھانجا اور داماد ، وہ اب پوری قوم کا فخر ہے’

اجے دیوگن میری اداکاری اور انداز کی نقل کرتے ہیں، سینیئر اداکار توقیر ناصر کا بڑا انکشاف

کالم / تجزیہ

چوکیدار  

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز