سعودی عرب میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئی ہیلتھ پالیسی جاری، اب سہولیات کیا ہوں گی؟

پیر 9 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں سیاحوں کے لیے ہیلتھ انشورنس پالیسی کی اب زیادہ سے زیادہ حد ایک لاکھ ریال ہو گی۔

سعودی اخبار ’عکاظ‘ کے مطابق سعودی ہیلتھ انشورنس کونسل نےغیر ملکی سیاحوں کے بارے میں ہیلتھ پالیسی کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

انشورنس پالیسی کی دستاویز کے مطابق غیرملکی سیاحوں کو صحت کے ضمن میں مختلف سروسز فراہم کی جائیں گی جن کی مجموعی طور پر زیادہ سے زیادہ حد ایک لاکھ ریال ہو گی۔

پالیسی کے مطابق سیاحوں کو ہیلتھ انشورنس کے تحت اب صرف ہنگامی سروسز ہی فراہم کی جائیں گی۔

ہیلتھ انشورنس کونسل کا کہنا ہے کہ صحت کے ضمن میں ہنگامی سروسز میں طبی معائنہ، بیماری کی تشخیص،علاج، دوائیں اور پری میچور بچوں کی ضروریات شامل ہیں۔

ہنگامی حالات میں دانتوں کی ٹریٹمنٹ بھی شامل ہوگی۔ دانتوں کی فلنگ، فضائی ایمبولینس، زچگی اور حمل، ٹریفک حادثات، ہنگامی ڈائیلائسز اور میت کو وطن پہنچانا شامل ہے۔

واضح رہے کہ غیرملکی سیاحوں کی ہیلتھ انشورنس ویزے کے اجرا کی تاریخ سے موثر ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد استحکام، انڈیکس میں 837 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا