ترقی کے سفر میں ایک قدم آگے، سعودی عرب ہائیڈروجن ٹرین چلانے کے لیے تیار

پیر 9 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی ریلوے کمپنی ’سار‘ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اکتوبر 2023 کے اواخر میں ہائیڈروجن ٹرین کا پہلا تجربہ کرے گا۔

سعودی اخبارات ’الاقتصادیہ‘ اور’عکاظ‘ کے مطابق ’سار‘ نے یہ اعلان ایک فرانسیسی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے بعد کیا ہے۔

معاہدے کے تحت فریقین ہائیڈروجن ٹرین کو سعودی عرب کے موسمی حالات کے مطابق بنانے کے حوالے سے ضروری مطالعات اور آپریشنل تجربات کریں گے۔

سعودی عرب اور فرانس نے 20 جنوری 2022 کو  اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت کی تھی، اب اسے موثر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

’سار‘ کا کہنا ہے ماہ رواں اکتوبر میں ہائیڈروجن ٹرین کا پہلا تجربہ کیا جائے گا۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں پہلی بار سعودی عرب میں ہائیڈروجن ٹرین چلائی جائے گی۔

یہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ سعودی عرب پائیدار ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے حوالے سے اپنے منصوبے میں آگے بڑھ رہا ہے۔

سعودی وزیر اور سعودی ریلوے ’سار‘ کی مجلس انتطامیہ کے چیئرمین انجینیئر صالح الجاسر نے کہا کہ ’سار‘ سعودی وژن 2030 سے ’گرین سعودی عرب انیشیئٹو‘ کی تکمیل کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی پابند ہے۔ ہائیڈروجن ٹرین کا تجربہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

یاد رہے کہ ہائیڈروجن ٹرین کے تجربات کا آغاز 2018 کے دوران جرمنی میں ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟