خواتین اوبر ڈرائیورز اور سعودی عرب کا ویژن 2030 کیا ہے؟

بدھ 2 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کا خواتین کو بااختیار بنانے کا ویژن 2030 کامیابی کی طرف گامزن ہے، دیگر شعبوں کی طرح سعودی خواتین کی بڑی تعداد نے اوبر چلانی شروع کر دی، جسکو اوبر کمپنی نے سعودی ویژن 2030 تک خواتین کی افرادی قوت کو بڑھانے کے سعودی اہداف کی حمایت قرار دے دیا ہے۔

اوبر ٹیکسی سروس نے سعودی عرب میں خواتین ڈرائیورز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کی دلچسپی اس شعبہ کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے، کیونکہ خواتین اس شعبے میں خود کو مالی طور پر آزاد اور محفوظ تصور کرتی ہیں۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 76 فیصد خواتین ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ اس شعبے کو اختیار کرنے کے بعد وہ خود کو مالی طور پر آزاد اور خود مختار محسوس کر رہی ہیں۔

اوبر سروس نے اس حوالے سے سعودی عرب اور مصر میں ایک سروے کا انعقاد بھی کیا جس کے تحت معلوم ہوا کہ 56 فیصد اوبر چلانے والی بااختیار خواتین پیسے کماکر اپنا گھر چلاتی ہیں جبکہ 46 فیصد خواتین گھریلو معاشی استحکام کے لیے پیسے کما رہی ہیں۔

سروسے کے تحت 77 فیصد خواتین نے کہاکہ وہ اوبر چلاتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہیں اوراس شعبے کے انتخاب کو اپنے لیے بہترین سمجھتی ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب اور مصری خواتین کی بڑی تعداد نے اوبر کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے کیونکہ خواتین ڈرائیورز کی وجہ سے خواتین کو سفر کرنے میں آسانی ہوئی ہے اور کہیں آنے جانے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp