خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر نائیجیرین جڑواں بچے علاج کی غرض سے ریاض پہنچ گئے

بدھ 1 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر سعودی وزارت دفاع کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے پیدائشی طور پر جڑے ہوئے نائیجیرین جڑواں بچے ’حسنہ اور حسینہ‘ اپنے والدین کے ساتھ منگل کو ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پہنچے۔

نائجیرین بچوں کے پہنچتے ہی طبی معائنہ کے لیے انہیں بچوں کے خصوصی اسپتال کنگ عبد اللہ ہاسپٹل پہنچایا گیا تاکہ ان کو الگ کرنے کے امکانات پر غور کیا جا سکے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مشیر اعلیٰ، شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر اور میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے خادم حرمین شریفین کا پیدائشی جڑے ہوئے جڑواں بچوں کو الگ کرنے کے پروگرام کو اہمیت دینے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام سعودیہ کی شعبہ طب میں مہارت کو ظاہر کرتا ہے جس میں سعودی عرب کے وژن 2030ء کے اہداف کے مطابق مملکت میں صحت کے شعبے کو ترقی دینا اور اسے دنیا کے ممالک میں سرفہرست لانا ہے۔

نائیجیرین جڑواں بچوں ’حسنہ اور حسینہ‘ کے والدین نے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ کا اپنے پرتپاک استقبال اور فراخدلانہ مہمان نوازی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ ان کی اور مملکت سعودیہ کی حفاظت فرمائے اور ان کو بہترین اجر سے نوازے اور مملکت سعودیہ کا امن و امان برقرار رکھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم