وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بارکھان سانحہ میں مظلوم خاندان کو ہر قیمت پر انصاف دلایا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سانحۂِ بارکھان نے ہر شخص کا دل چیر ڈالا ہے، سرشرم سے جھکے ہوئے ہیں مظلوم خاندان کو ہر قیمت اورہرحالت میں انصاف ملنا چاہیے پوری قوت سے ساتھ دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے : بارکھان لاشیں برآمد، آئی جی بلوچستان نے نوٹس لے لیا
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مظلوموں کے اغواء اور قتل میں ملوث کوئی کتنا بھی طاقتور ہے اس کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، مظلوموں کی پکار بر وقت کیوں نہیں سنی گئی ؟ جواب دینا ہوگا۔
سانحۂِ بارکھان نے ہر شخص کا دل چیر ڈالا ہے، سرشرم سے جھکےھوئے ہیں
مظلوم خاندان کو ہرقیمت اورہرحالت میں انصاف ملنا چاہئیے
پوری قوت سے ساتھ دیا جائے گامظلوموں کے اغوأاورقتل میں ملوث کتنا بھی طاقتورہے
قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا
مظلوموں کی پکار بروقت کیوں نہیں سنی گىئ ؟
جواب دینا ہوگا!— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 22, 2023
یہ بھی پڑھیے : بارکھان واقعہ، پولیس کا صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کے گھر پر چھاپہ