پی ایس ایل میں دو میچز کی شکست مجھے بہت چبھ رہی ہے، شعیب ملک

بدھ 22 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ پی ایس ایل میں ایسے دو میچز ہیں جو ہمیں جیتنے چاہیے تھے، دو میچز کی شکست مجھے انفرادی طور پر بہت چبھ رہی ہے۔

گزشتہ روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ آخری میچ کی جیت سے ہمیں بہت اعتماد ملا ہے، میری کوشش ہے کہ جو مجھے رول دیا جائے اس کے مطابق کھیلوں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم مضبوط ہے ، شاہین آفریدی ، حارث رؤف اور زمان خان کی وجہ سے بولنگ مضبوط ہے، لاہور قلندرز کے خلاف جیت سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اچھا کھیل رہی ہے، کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ملتان کے پاس نوجوان فاسٹ بولرز اچھے ہیں، بولرز کو انٹرنیشنل کرکٹ کھلانے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولرز کو ابھی دو تین سال کھیل کر تجربہ حاصل کرنے دیں، ان باولرز کی اوسط سپیڈ چار اوورز کی بجائے دس اوورز تک ہونی چاہیے، نئے بولرز کو جلد مت کھلائیں انٹرنیشنل کرکٹ کا ماحول الگ ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے