پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا افغان باشندہ پکڑا گیا

بدھ 22 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی  کر کے پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے  افغان مسافر کو آف لوڈ کر دیا، محمد شریف نامی افغان مسافر  پرواز نمبر PA170سے سعودی عرب جا رہا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کے پاسپورٹ پر سعودی عرب کے لئے ملازمت کا ویزہ لگا ہوا تھا، مسافر امیگریشن حکام کے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ مسافر اپنی جائے پیدائش اور خاندانی افراد کے حوالے سے مکمل طور پر لاعلم تھا، مسافر کے موبائل سے متعدد افغانستان کے فون نمبرز برآمد کر لئے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مسافر کے موبائل سےشناختی دستاویزات اور مختلف تصاویر بھی برآمد کر لی گئی جو افغانستان کے مختلف علاقوں میں لے گئی تھیں۔

بعد ازاں ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی