بھارت کے خلاف بلا خوف و خطر کھیلیں، چیئرمین پی سی بی کا قومی ٹیم کو مشورہ

بدھ 11 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کو ورلڈ کپ 2023 کے دوران 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونے والے بھارت کے خلاف میچ میں بے خوف کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کہا کہ بھارت کے خلاف اہم میچ میں بے خوف ہو کر کھیلیں جیسے پورے ایونٹ میں کھیلتے رہے ہیں، مینجمنٹ کمیٹی اور پوری قوم کھلاڑیوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے پاکستان ٹیم نے اب تک ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارت جانے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو پاسپورٹ جمع کرانے کے لیے کہا گیا تو میں نے بھارت جانے کا فیصلہ کیا۔

چیئرمین کمیٹی ذکاء اشرف نے کہا کہ وزارت خارجہ نے ویزوں میں تاخیر کے حوالے سے مثبت پیش رفت پر مدد کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی سفارتخانے نے ورلڈکپ کے ویزے کے لیے پاکستانی صحافیوں سے رابطے شروع کردیے ہیں اور صحافیوں کو ویزے کے لیے فوری طور پر پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے 2 بھائی جاں بحق، ڈرائیور سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار

بنگلہ دیش حکومت پارلیمنٹ سے مثبت سیاسی کلچر فروغ دینا چاہتی ہے، وزیر داخلہ صلاح الدین احمد

ایران نے ہرمز میں بھارت جانے والے تجارتی جہاز پر حملے کی تصدیق کر دی

ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر مہلک حملے کی ذمہ دار امریکی فوج قرار، امریکی اخبار

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2026 کے لیے میڈیا ایکریڈیٹیشن کی شرائط جاری کردیں

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے