محمد رضوان کے خلاف شکایت پر بھارتی صحافی کو آئی سی سی نے ’کورا‘ جواب دے دیا

جمعرات 12 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کی جانب سے ورلڈ کپ میں پاکستان کی سری لنکا سے جیت کو غزہ کے رہائشیوں کے نام کرنے والے ٹویٹ پر کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر محمد رضوان نے سوشل میڈیا ویب سائیٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی فتح کو غزہ کے رہائشیوں کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا، محمد رضوان کی اس پوسٹ نے ان کے مداحوں کو خوش جبکہ  ان کے مخالفین کو آگ بگولہ کر دیا۔

بھارتی صحافی وکرانت گپتا کو محمد رضوان کی اس پوسٹ نے اس قدر مشتعل کردیا کہ انہوں نے آئی سی سی کو شکایت ہی کر ڈالی۔ وکرانت گپتا نے ایکس پر محمد رضوان کو مینشن کرتے ہوئے آئی سی سی سے پوچھا کہ کیا یہ جائز ہے؟

انہوں نے لکھا کہ ’ مجھے یاد ہے کہ 2019 جب دھونی نے اپنے گلوز پر فوجی لوگو لگا یا تھا تو اسے فوری طور پر ہٹانے کے لیے کہا گیا تھا ،کیا آئی سی سی ایونٹس کے دوران سیاسی یا مذہبی بیانات دینا منع نہیں ہیں؟‘

بھارتی صحافی وکرانت گپتا کو اپنے اس عمل پر منہ کی کھانا پڑی ہے، کیوں کہ آئی سی سی نے ان کو’ کورا‘ جواب دے دیا ہے، آئی سی سی نے کہا ہے کہ یہ کھیل کے میدان سے باہر ہے اور اس کے دائرہ کار میں نہیں ہے، صورتحال پر ایکشن کرنا انفرادی اور کرکٹ بورڈ پر منحصر ہے۔

سونے پہ سہاگہ آئی سی سی کے رد عمل کی خبر بھی ان کو خود دینا پڑی جو انہوں نے ایکس پر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘