ورلڈ کپ 2023: نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش آج آمنے سامنے ہوں گے

جمعہ 13 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز کرکٹ ورلڈ کپ کا گیارہواں میچ آج بھارتی شہر چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں، نیوزی لینڈ نے 5 میچوں میں بنگلہ دیش کا سامنا کیا ہے اور ان تمام میچوں میں فتح حاصل کی ہے۔ ورلڈ کپ 2023 میں بھی نیوزی لینڈ اس وقت ناقابل شکست ہے۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دی اور پھر نیدرلینڈز کے خلاف فتح حاصل کی۔ دوسری طرف، بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف 6 وکٹوں کی جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا لیکن پھر بنگلہ دیش کو اپنے اگلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف 137 رنز سے بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں نیوزی لینڈ فی الحال 10 ٹیموں کی اسٹینڈنگ میں 2 میچوں میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش 2 میچوں میں 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ:

کین ولیمسن(c)، ٹرینٹ بولٹ، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچ سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، ول ینگ۔

بنگلہ دیش اسکواڈ:

شکیب الحسن (c)، لٹن کمر داس، تنزید حسن تمیم، نجم الحسن شانتو (vc)، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، محمود اللہ ریاض، مہدی حسن میراز، نسیم احمد، مہیدی حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، حسن محمود، شوریٰ الاسلام، تنظیم حسن ثاقب۔

بھارت میں مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے کے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 2، دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘