آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے جارہا ہے۔ جہاں میچ سے قبل شائقین تیاریوں میں مصروف ہیں وہیں چند بھارتیوں نے اپنی ٹیم کی جیت کے لیے پوجا پاٹ شروع کردی ہے۔
سوشل ٹائم لائنز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح شائقین کرکٹ بھارتی کھلاڑیوں کی تصاویر ہاتھ میں اٹھائے پوجا پاٹ میں مصروف ہیں اور جیتے گا بھئی جیتے گا انڈیا جیتے گا کے نعرے بھی لگا رہے ہیں۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی شائقین کے مختلف تبصرے شروع ہوگئے، کسی نے کہا کے ورلڈ کپ تو ہم ہی جیتیں گے اور کوئی بھارتی شائقین کے اس اقدام کا مذاق اڑاتا نظر آیا۔
Fans performing Havan in Patna for team India.pic.twitter.com/FuhPcsTjZJ
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) October 14, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ آپ اس بات کا موازنہ نہیں کرسکتے کہ بھارت کے لیے کرکٹ کتنی معنی رکھتی ہے اور کسی ملک کے لیے کھیل کا کیا مطلب ہے، یہ کرکٹ کے لیے دیوانہ وار عقیدت ہے۔
https://Twitter.com/ChxfCxrry/status/1713067438957551984?s=20
آریان نےکہا کہ آخری بار ورلڈ کپ کے دوران جب بھارت کی کامیابی کے لیے پوجا کی گئی تھی تو بھارت نے ورلڈ کپ جیت لیا تھا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بار بھی بھارت کی ورلڈ کپ جیتے گا۔
https://Twitter.com/Iconic_Rohit/status/1713067887362277549?s=20
دوران پوجا بھارتی کھلاڑیوں ے پوسٹر اٹھانے پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اگر آج بھارت اچھا کھیل پیش نہ کر سکا تو یہی بھارتی شائقین یہی پوسٹرز جلا دیں گے۔
same posters people going to burn if they don't perform well https://t.co/R8daHgochR
— 🍒 (@prixxxyanshi) October 14, 2023
واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔