علی ظفر نے پاک بھارت میچ کے موقع پر ورلڈ کپ کا ترانہ ریلیز کر دیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلوکار علی ظفر نے اپنے مداحوں سے کیا وعدہ پورا کرتے ہوئے، پاک بھارت ہیوی ویٹ ٹاکرے کے موقع پر ورلڈ کپ کا ترانہ ریلیز کر دیا، ترانے کو ’مزہ آیا‘ کا ٹائٹل دیا گیا ہے۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گانے کا ٹیزر شیئر کیا، گلوکار نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’مزہ آیا‘ ترانہ ریلیز ہو چکا ہے، یوٹیوب پر جا کر آپ اس ترانے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کاش میرے پاس مزید وقت ہوتا لیکن پھر بھی شائقین کرکٹ اور اپنے مداحوں کے پیار کی خاطر بھائ ایک بار پھر حاضر ہے۔

علی ظفر نے 2 روز قبل ایکس پر گانے کی شوٹنگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ جو بھی کیا 2،3 روز میں کیا، اس سے پہلے کوئی بھی پلاننگ نہیں تھی۔ اب جب گانا ریلیز ہوگا تو آپ لوگوں نے اس پر اپنی رائے دینی ہے۔

علی ظفر نے اپنے دوستوں اور ٹیم کے ہمراہ اندرون لاہور میں اس ترانے کی ویڈیو شوٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس گانے کا مزہ نہ آئے تو پیسے واپس کر لینا۔

علی ظفر کا ورلڈ کپ کے لیے تیار کیا گیا ترانہ ریلیز کے چند لمحوں کے بعد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، مداحوں نے کمنٹس میں تبصرہ کیا کہ’مزہ آگیا‘۔

واضح رہے یوٹیوب پر اب تک ترانے کے ویڈیو پر ہزاروں ویوز آچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے