پاکستان کے 3 اضلاع میں افغانستانی وائرس سے جنیاتی تعلق رکھنے والے پولیو وائرس کی تصدیق

اتوار 15 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک کے تین مختلف اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ حب اور پشاور سے لیے گئے نمونوں میں وائرس پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے ملنے والے سیمپل میں وائرس کی جینیاتی جانچ تاحال جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرس کا افغانستان میں وائرس سے جینیاتی تعلق ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی مسلسل تصدیق وزیر صحت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ وزارت بچوں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مزید پولیو مہمات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان نے اس سال متعدد پولیو مہمات کا انعقاد کیا ہے۔ ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ ڈاکٹر ندیم جان نے والدین سے اپیل کی کہ وہ ہرپولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے لگی

وینزویلا کی صورتحال پر نظر، پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں، دفتر خارجہ

معروف پاکستانی ٹی وی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، حالت اب کیسی ہے؟

لکی مروت میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سام سنگ گلیکسی واچ اب ڈیمنشیا کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کرے گی

ویڈیو

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن