پاک بھارت میچ کے دوران اروشی روٹیلا کاگولڈن آئی فون گم ہو گیا، تماشائیوں سے تلاش کی اپیل

اتوار 15 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی مشہور اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کا سونے کا بنا انتہائی مہنگا ’آئی فون‘ پاک بھارت میچ کے دوران گم ہو گیا، بھارتی اداکارہ اب سوشل میڈیا کے ذریعے تماشائیوں سے اپیل کر رہی ہیں کہ ان کا فون جس کسی کو ملے وہ انہیں واپس کر دے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اور انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں بھارتی شہر احمد آبادکے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھنے آئی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا نے لکھا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران ان کا 24 قیراط سونے سے بنا آئی فون کہیں کھوگیاہے۔

پوسٹ میں اروشی روٹیلا نے اپنے مداحوں اور کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے لیے لکھا کہ میں نے ’نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں 24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو دیا ہے! اگر کسی کو یہ فون نظر آجائے یا ملے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کرے۔انہوں نے پوسٹ میں مداحوں سے مدد کی بھی درخواست کی ہے۔

 اروشی روٹیلا نے احمد آباد پولیس اسٹیشن پر اپنے گولڈن آئی فون کی گمشدگی کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) بھی درج کرائی ہے، جس میں انہوں نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ ان کا 24 قیراط سونے کا بنا آئی فون میچ کے دوران گم ہو گیا ہے جس کی تلاش میں ان کی مدد کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں