شعیب ملک نے کھیل میں بہتری لانے کے لیے بابر اعظم کو کیا مشورہ دیا؟

پیر 16 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ایک بار پھر کپتان بابر اعظم کو کپتانی چھوڑنے اور ٹیم کے کھلاڑی کے طور پر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران شعیب ملک نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کے لیے میری مخلصانہ رائے ہے جو میں پہلے بھی دے چکا ہوں کہ بابر اعظم کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ بابر اعظم کے بارے میں ایسی رائے رکھتے ہیں، اس لیے نہیں کہ پاکستان بھارت سے ہار گیا اور نہ ہی اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹیم بڑے فرق سے ہار گئی، لیکن ان کا ماننا ہے کہ 29 سالہ کپتان کپتانی کے بغیر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے بات کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے جس کی بنیاد پر میں یہ کہہ رہا ہوں کہ بابر اعظم بطور کرکٹر اپنے اور ٹیم کے لیے شاندار پرفارمنس دے سکتے ہیں۔’

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بطور کپتانی سے ہٹ کر نہیں سوچتے اور کسی بھی کرکٹر کو اپنی قیادت کو بیٹنگ کی صلاحیتوں کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے کیونکہ قیادت اور بیٹنگ یہ 2 مختلف چیزیں ہیں۔ وہ طویل عرصے سے کپتان ہیں لیکن ان میں بہتری نہیں آ رہی ہے۔

ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے 41 سالہ شعیب ملک نے کہا کہ اگر ہماری ٹیم کا کوئی میچ پلان کے مطابق چلتا ہے تو ہمارے کھلاڑی اٹیک کرتے ہیں لیکن اگر کچھ منصوبے سے ہٹ کیا جاتا ہے تو وہ دفاعی کھیل کھیلنے لگتے ہیں۔

شعیب ملک کے مطابق بابر اعظم کو کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کرنی چاہیے۔ بھارت سے شکست کے باوجود شعیب ملک نے بابر اعظم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ ٹورنامنٹ ابھی ختم نہیں ہوا، بہت سے میچ باقی ہیں، اپنے آپ کو مضبوط رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ہم آپ کے شکر گزار ہیں ‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف

پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم، امریکی چارج ڈی افیئرز نیٹالی بیکر کا اہم ویڈیو پیغام جاری

خواجہ آصف کا پارلیمنٹ میں سخت مؤقف، ’ویگو ڈالے‘ کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی سرمایہ کاری کی توجہ کا مرکز، 6 کھرب ڈالر کے امکانات

پاکستان بھر میں بارش، گرج چمک، تیز ہوائیں، این ڈی ایم اے کی ملک گیر وارننگ جاری

ویڈیو

سوئٹزر لینڈ میں ایران امریکا مذاکرات: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جے ڈی وینس سے ملاقات

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟