پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست دیدی

بدھ 22 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو3 رنز سے شکست سے دوچار کردیا۔

ملتان سلطانز کےمقر کردہ ہدف  197 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ملتان سلطانز نے 196 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 64 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی اور 110 رنز کے انفرادی مجموعہ پر ناٹ آؤٹ رہے۔ شان مسعود نے 51 اور ریلی روسو نے 29 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، کراچی کنگز کی جانب سے محمد عمر اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ لی۔

کراچی کنگز نے 197 رنز کے ہدف کا تعاقب خاصا جارحانہ کیا۔ اوپنر جیمز ونس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز بنائے تاہم 26 گیندوں پر 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے کپتان عماد وسیم اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں ناکام رہے۔

میچ کا سارا ڈرامہ آخری اوور میں سمٹ آیا جب کرچی کنگز کو جیت کےلیے 21 رنز درکار تھے۔ جس میں پھینکی گئی تین اضافی گیندوں کے باوجود کراچی کنگز مطلوبہ ہدف سے تین رنز کے فاصلہ پر کھڑی رہ گئی۔

ملتان سلطانز کے عباس آفریدی نے دو جب کہ اسامہ اور خوش دل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان پلیئر آف دا میچ قرار پائے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ