آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 15ویں میچ میں آج جنوبی افریقہ اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں دوپہر ڈیڑھ بجے دھرم شالا کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی اور اپنا اپنا تیسرا میچ کھیلیں گی۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ اپنے دونوں میچز میں کامیاب رہی جبکہ نیدر لینڈز کو دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب نیدرلینڈز کو اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 81 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 99 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
جنوبی افریقہ اسکواڈ
ٹیمبا باووما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک(وکٹ کیپر)، راسی وان ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ہائنرک کلاسن، مارکو جینسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، لونگی نگیڈی، تبریز شمسی اور جیرالڈ کوئٹزی۔
نیدرلینڈز اسکواڈ
وکرم جیت سنگھ، میکس اوڈوڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈ، تیجا ندامانورو، اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان اور وکٹ کیپر)، سائبرانڈ اینجلبریچٹ، رولوف وان ڈر مروے، لوگن وان بیک/ ریان کلین، آرین دت اور پال وان میکرین۔
کس کا پلڑا بھاری
ون ڈے میچز میں دونوں ٹیمیں 7 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں، جس میں جنوبی افریقہ نے 6 بار کامیابی حاصل کی اور ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا۔ ون ڈے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں 3 بار مدمقابل آئیں جس میں جنوبی افریقہ کو نیدرلینڈز کے خلاف 3-0 کی برتری حاصل ہے۔














