پشاور میں 11 اکتوبر 2023 کو قتل ہونے والے ایڈورڈز کالج کے طالبعلم حسن طارق کیس کے حوالے سے جو حقائق منظر عام پر آئے ہیں اس کے مطابق طالبعلم حسن طارق کالج سے رکشہ میں گھر واپس جارہا تھا کہ اس دوران اورہیڈ پل پر 2 موٹرسائیکل سواروں نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے راستے میں اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس سے حسن طارق گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔
ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات
پولیس کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے فوری طور پورے ٹریک کی جیو ٹیکنگ، جیو فینسنگ اور ہومن انفارمیشن اکٹھی کرکے ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے ترجیحی اور تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات شروع کردی گئی، اور دوران متعددمشکوک افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے کچھ لوگوں کی پروفائلنگ اور شارٹ لسٹنگ کی گئی۔
مزید پڑھیں
ایک ملزم گرفتار
دوران تفتیش ملوث ملزم کا سراغ لگا کر ایک ملزم شاہ سوار ولد شاہ حسین سکنہ افغانستان حال ڈبگری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم شاہ سوار افغان غیر قانونی باشندہ ہے، پچھلے 1 سال سے اسنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے دوسرے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
تاجروں اور طلبہ کا مظاہرہ
دوسری طرف پشاور میں رام پورہ تاجران برادری اور ایڈورڈز کالج کے طلبہ نے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے حکومت سے غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور ان کے پاکستان سے انخلا کے عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔