دنیا بھر میں امریکی شہری مزید محتاط ہوجائیں، امریکی محکمہ خارجہ

جمعہ 20 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں امریکی شہریوں پر زور دیا کہ وہ عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافے کے باعث امریکیوں اور امریکی مفادات کے خلاف حملوں کے بڑھتے ہوئے خدشات کی وجہ سے محتاط رہیں۔

ترکیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے ’اناطولو‘ کے مطابق محکمہ خارجہ نے اپنی گلوبل ٹریول ایڈوائزری میں دنیا بھر میں مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، امریکی شہریوں اور مفادات کے خلاف دہشت گردانہ حملوں، مظاہروں یا پرتشدد کارروائیوں کے خدشات کی وجہ سے بیرون ملک مقیم امریکی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے‘۔

یہ ہدایات محصور غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے تناظر میں دی گئی ہیں۔ وہاں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 3,785 فلسطینی ہلاک اور 12,000 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل نے حماس کے ایک حیران کن کثیر الجہتی حملے کے بعد آپریشن سورڈز آف آئرن شروع کیا۔ خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں کہ اسرائیل غزہ پر فضائی حملوں کے بعد جلد ہی زمینی حملہ  بھی کرے گا۔

اسرائیل اپنے 1400 سے زائد فوجی اور عام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار