سپریم کورٹ : آئینی مقدمات پر سماعت کے لیے 5 رکنی لارجر بینچ کی تشکیل کا فیصلہ

جمعہ 20 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی سینئر ترین ججز کی 3 رکنی کمیٹی نے آئینی مقدمات پر سماعت کے لیے عدالت عظمٰی کا 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے سینئر ججز پر مشتمل اس کمیٹی نے اس اہم فیصلہ کے ساتھ رجسٹرار سپریم کورٹ کو آئین کے آرٹیکل 184 تھری کے تحت مقدمات کی فہرست تیار کرکے پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سمیت جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل اس کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو آئینی تشریح کے مقدمات کی فہرست بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی منظوری کے بعد اب ازخود مقدمات پر نوٹس لینا اور سماعت کے لیے بینچ تشکیل دینا مکمل طور پر چیف جسٹس کا اختیار نہیں رہا بلکہ اس ضمن میں وہ سپریم کورٹ کے دو سینئر ترین ججز سے مشاورت کے ساتھ یہ کام سر انجام دیں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو چیف جسٹس کا منصب سنبھالے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اب تک سپریم کورٹ نے کسی بھی معاملے پر ازخود نوٹس نہیں لیا۔ لیکن ان کے بطور چیف جسٹس حلف اٹھانے سے قبل جاری ازخود اختیارات کے تحت زیر سماعت مقدمات کی شنوائی کے لیے مذکورہ حکم جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ازخود نوٹس کے مقدمات میں بھی دو طرح کی تقسیم ہے، ایک وہ جن پر سپریم کورٹ خود سے کارروائی کا آغاز کرتی ہے؛ دوسرا وہ درخواستیں جو آئین کے آرٹیکل 184 تھری کے تحت دائر کی جاتی ہیں اور جن کے بارے میں سپریم کورٹ خود اپنے اختیارات کے تحت احکامات جاری کر سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے