حماس نے یرغمالی امریکی ماں بیٹی کو انسانی بنیادوں پر رہا کردیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حماس کے اسرائیل پر حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 2 امریکی خواتین کو رہا کر دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خواتین کو قطری حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت انسانی بنیادوں پر رہا کیا گیا ہے۔ قطر اور مصر کے ساتھ مل کر ’شہری‘ یرغمالیوں کی رہائی کے لیےکام کر رہے ہیں۔

59 سالہ جوڈتھ تائیرانان اور ان کی 17 سالہ بیٹی نتالی کو جمعے کے روز غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فورسز کے حوالے کیا گیا تھا، یہ وہ پہلی قیدی ہیں جن کی رہائی کی حماس نے بھی تصدیق کی ہے۔

حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے خواتین کی رہائی کا اعلان کیا اور کچھ دیر بعد اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی ایک بیان میں رہائی کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی رہنما کا کہنا تھا کہ شکاگو کے مضافاتی علاقے ایونسٹن، الینوائے سے تعلق رکھنے والی ماں اور بیٹی کی ان کے اہل خانہ سے بات بھی کرائی گئی ہے۔ اوری رانان نے فون پر ’رائٹرز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی بیوی اور بیٹی سے فون پر بات کی ہے۔ وہ بہت خوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ خوش ہیں کہ دونوں کو بحفاظت رہا کر دیا گیا ہے۔ لیکن بہت سے خاندان ایسے ہیں جن کے پیارے اب بھی یرغمال ہیں، ہم ان کی رہائی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خواتین غزہ کی سرحد سے قریباً ایک میل کے فاصلے پر واقع کبوتز کا دورہ کر رہی تھیں جب انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ