غزہ میں 15 کروڑ روپے کا امدادی سامان تقسیم، مزید 50 کروڑ روپے مختص کر دیے، الخدمت فاؤنڈیشن

ہفتہ 21 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ الخدمت کا بین الاقوامی رفاہی اداروں کے اشتراک سے 7 اکتوبر سے غزہ میں ریلیف آپریشن جاری ہے، الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت غزہ میں اب تک 15 کروڑ روپے کا امدادی سامان فراہم کیا جا چکا ہے اور اس مقصد کے لیے مزید 50 کروڑ روپے مختص کر دیے گئے ہیں۔

 

ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ غزہ اس وقت شدید انسانی بحران کا شکار ہے جہاں پانی، خوراک اور طبی امداد کی اشد ضرورت ہے، الخدمت نے فوری طورپر غزہ میں موجود بین الاقوامی رفاہی اداروں کے اشتراک سے میسر و موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا، اس سلسلے میں اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں اور اسکولوں میں قائم کیمپوں میں پکے پکائے کھانے اور موسمی اثرات سے بچاؤ کے لیے ونٹر پیکج کی تقسیم کا کام جاری ہے، اِسی طرح آبادیوں میں خشک راشن تقسیم کیا جا رہا ہے اور ابتدائی طور پر ہسپتالوں کو ادویات کی فراہمی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے محاصرے کے باعث  فی الحال غزہ کے اندر سے دستیاب امدادی سامان کے ذریعے ریلیف کا کام جاری ہے، اس کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن بین الاقوامی اداروں کے ذریعے امدادی سامان رفح بارڈر پر پہنچا چکی ہے جہاں رفاہ بارڈر کچھ وقت کے لیے بھی کھلا تو امدادی سامان کے ٹر ک متاثرہ علاقوں تک پہنچ جائیں گے۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں قائم ترکش فرینڈ اسپتال میں موجود ایک ترک ڈاکٹر نے بتایا کہ اسپتال میں صرف 24 گھنٹے کا ایندھن باقی رہ گیا ہے جس کے ختم ہوتے ہی طبی خدمات بند ہوجائیں گی۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت کی خدمات کو اندرون و بیرون ملک قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، جب بھی مصیبت کی گھڑی میں الخدمت نے اپیل کی، درد دل رکھنے والے خواتین و حضرات نے دل کھول کر عطیات دیے۔ ہمیں امید ہے کہ پاکستانی قوم فلسطینیوں کی مدد کے لیے آگے بڑھے گی، دیگر این جی اوز اور ادارے ہمارے ساتھ مل کرکام کرنا چاہیں تو ہم ایک دوسرے کے دست و بازو بن کر نازک ترین حالات میں متاثرہ فلسطینی عوام کی خدمت کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں امدادی سامان پہنچا نے کے لیے رفح کراسنگ بارڈر کو کھول دیا گیا ہے اور امدادی سامان کے ٹرک مصر سے رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں 15 سو سے زائد بچوں سمیت 4 ہزار 300 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ تقریباً 14 ہزار زخمی ہو چکے۔ غزہ پٹی پر اسرائیلی بمباری میں ہزاروں مکانات تباہ ہوچکے جس کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟