معروف گلوکار عاطف اسلم نے فلسطینیوں کی مدد کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے الخدمت فاؤنڈیشن کے حوالے کردیے

پیر 23 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے غزہ میں موجود  اسرائیلی بربریت کا سامنا کرنے والے محصور لوگوں کے لیے ڈیڑھ کروڑ (15 ملین) روپے کا عطیہ دیا ہے۔

عاطف اسلم کی جانب سے یہ رقم پاکستان میں موجود خیراتی ادارے ’الخدمت فاؤنڈیشن‘ کو دی گئی ہے۔

اسی حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ایک پوسٹ میں نیک مقصد میں تعاون کرنے پر گلوکار عاطف اسلم  کا شکریہ ادا کرتے ہوئے معلومات شیئر کیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا فلسطین، غزہ کے متاثرین کے لیے معروف فنکار عاطف اسلم کی جانب سے 15 ملین روپے کے عطیات موصول۔

 

پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ ہم عاطف اسلم کے انتہائی شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں غزہ کے عوام کی مدد کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے عطیہ کیے ، ہم آپ سب سے الخدمت غزہ فنڈ کے لیے عاجزانہ تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار عاطف اسلم نے فوٹو شئیرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر سٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا اس وقت غزہ سے سامنے آنے والی تصاویر بہت تکلیف دہ ہیں اور یہ ہم میں سے کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے ایک سٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے فلسطینیوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا میں وہاں تو نہیں ہوں لیکن آپ کا دکھ محسوس کر سکتا ہوں اور آپ سب میری دعاؤں میں شامل ہیں‘۔

 واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں بچے اور خواتین شامل ہیں جبکہ امدادی ٹرکوں کا ایک اور قافلہ حماس کے زیر انتظام علاقے غزہ میں پہنچا ہے جہاں ضروری سامان کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قطر کی جانب سے امریکی صدر کو دیے گئے طیارے کی ٹیسٹنگ مکمل، جلد استعمال متوقع

بگ باس 17 کے فاتح کامیڈین منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ محسن نقوی کی مرکز آمد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری