پیر 23 اکتوبر کو امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قدر

پیر 23 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد رواں کاروباری ہفتہ کے آغاز پر معمولی بہتری ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کی بہتری ہوئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 279 روپے 12 پیسے ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 74.40 روپے، اماراتی درہم 75.99 روپے، قطری ریال 76.52 روپے، کویتی دینار 902.66 روپے اور بحرینی دینار 740.96 روپے کا رہا۔

انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 176 روپے 13 پیسے، کینیڈین ڈالر 203 روپے 31 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 339 روپے 31 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp