سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر3‘ کے گانے نے دھوم مچا دی

پیر 23 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور معروف اداکارہ کترینہ کیف کی میگا تھرلر فلم ’ٹائیگر 3‘ کا گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ہے۔

سپراسٹار سلمان خان نے ’فلم ٹائیگر3‘ میں جاسوس کا کردار ادا کیا ہے، مووی میں اداکارہ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

سلمان خان نے سماجی رابطے سائٹ ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ امید ہے میرے چاہنے والوں کو یہ گانا بہت پسند آئے گا۔

میگاتھرلر فلم ’ٹائیگر3‘ کا گانا ممتاز گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے جو 9 سال بعد سلمان خان کی کسی فلم میں نظر آئیں گے۔

گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، سلمان خان اور ارجیت سنگھ کے چاہنے والےخوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور اداکار و گلوکار کی تعریف کی جا رہی ہے۔

اس وقت سب کی نظریں سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر3‘ پر لگی ہوئی ہیں، یہ فلم 12 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیواچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘