نوازشریف کی وطن واپسی کو پاکستان کے عوام کیسے دیکھتے ہیں؟ سروے جاری

پیر 23 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم و قائد پاکستان مسلم لیگ ن نوازشریف کی وطن واپسی کو ملک کے 50 فیصد عوام نے بہتر قرار دیا ہے۔

معروف ادارے گیلپ نے نوازشریف کی وطن واپسی پر پاکستان کے عوام کی رائے جاننے کی کوشش کی ہے۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 30 پاکستانی سمجھتے ہیں کہ نوازشریف ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے جبکہ 22 فیصد کا خیال ہے کہ عمران خان اس ملک کے لیے واحد امید ہیں۔

سروے میں حصہ لینے والے 30 فیصد عوام نے نوازشریف کی واپسی پر کہا ہے کہ معاشی بحران کا کوئی حل نہیں، ’وہ نوازشریف کو بھی اس کا اہل نہیں سمجھتے اور معاشی صورت حال پر پریشان بھی ہیں‘۔

گیلپ سروے کے مطابق 34 فیصد پاکستانیوں نے مینار پاکستان پر کی گئی نوازشریف کی تقریر سنی جن میں سے 80 فیصد نے تعریف کی جبکہ 50 فیصد یہ سمجھتے ہیں کہ نوازشریف کی وطن واپسی ملکی مستقبل کے لیے بہتر رہے گی۔

سروے کے مطابق 70 فیصد عوام یہ سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر لے گی۔

سروے میں حصہ لینے والے عوام نے نوازشریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عمران خان سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں۔

سروے میں حصہ لینے والے 38 فیصد شہریوں نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی ڈیل کا نتیجہ ہے جبکہ 27 فیصد سمجھتے ہیں کہ یہ رائے درست نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp