آصف زرداری نے کیوں کہا کہ وہ نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دیں گے؟

بدھ 1 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صدر مملکت و شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دیں گے، آئندہ وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

آصف زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، میں نے شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا لیکن انہوں نے لوگوں پر مہنگائی کا بوجھ بڑھایا اور عوام کی خدمت کا کوئی کام نہیں کیا۔

وی نیوز نے پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما سے گفتگو کی اور ان سے استفسار کیا کہ آصف زرداری نے نواز شریف کو وزیراعظم نہ بننے دینے کا بیان دیا ہے، اس بیان کی کیا ضرورت تھی؟۔

تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے کہ وہ الیکشن میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں، نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آصف زرداری کا جو بیان اخبار میں شائع ہوا ہے اگر وہ بیان انہوں نے نہ دیا ہوتا تو اس کی تردید کر دی جاتی، پاکستان پیپلز پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے اور ہر سیاسی جماعت کی طرح پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کا بھی آئندہ عام انتخابات میں مقابلہ کرے گی۔

نثار کھوڑو نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے کہ وہ الیکشن میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں، اگر ن لیگ یہ سمجھتی ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی تو پیپلز پارٹی بھی سمجھتی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے اپنا وزیراعظم بنائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ 2008 سے مسلسل سندھ کے عوام پیپلز پارٹی پر اعتماد کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں ن لیگ سمیت تمام پارٹیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ پاکستان کے آئندہ وزیراعظم کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

میرپورخاص: مبینہ اغوا کیس کا ڈراپ سین، ہندو لڑکی نے ہندو پڑوسی سے پسند کی شادی کی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں