نوازشریف کی پیشی، رجسٹرار ہائیکورٹ کے ایس او پیز ہوا میں اڑا دیے گئے

منگل 24 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم پاکستان و قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری ایس او پیز ہوا میں اڑا دیے گئے۔

نوازشریف کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے مجموعی طور پر 60 افراد کے کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت دی تھی۔ ’30 صحافیوں اور 15،15 وکلا کو کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت دی گئی تھی‘۔

یہ بھی پڑھیں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف نے ہائیکورٹ میں سرنڈر کر دیا، جمعرات تک ضمانت میں توسیع

رجسٹرار آفس کے پاسز اس وقت بے وقعت ہو گئے جبکہ کمرہ عدالت میں 300 سے زیادہ افراد داخل ہو گئے اور جگہ کم پڑ گئی۔ اس موقع پر لیگی رہنماؤں اور وکلا نے کمرہ عدالت کے نظم و ضبط کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں۔

اسلام آباد پولیس بھی اس موقع پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف آج پہلے توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، وہاں سے ضمانت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئے جہاں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر عدالت العالیہ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp