اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

منگل 24 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے حملوں کے جواب میں فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کا کوئی جواز نہیں۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ پر ہونے والے سہ ماہی اجلاس سے خطاب کیا ہے جس میں انہوں نے کہاکہ غزہ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں جس پر ہمیں گہری تشویش ہے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اصولوں کا واضح ہونا بہت ضروری ہے، غزہ کی موجودہ صورت حال میں متاثرین کے لیے امداد لے جانے پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمال میں الشاتی اور جنوب میں خان یونس پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں مزید 56 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔ 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5800 تک پہنچ گئی ہے۔

اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں میں 2000 سے زیادہ بچے شامل ہیں جبکہ 1100 خواتین بھی شہید ہو چکی ہیں، اب تک کل زخمیوں کی تعداد 15 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔

دوسری جانب اسپتالوں میں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی بھی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے، دواؤں اور ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث زخمیوں کا علاج نہیں ہو پا رہا، ڈاکٹرز مریضوں کو بیہوش کیے بغیر آپریشنز کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والوں کو بھی معاف نہیں کررہی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اقوام متحدہ کے مزید 6 کارکن بمباری میں مارے گئے ہیں۔ 7 اکتوبر سے اب تک ہلاک ہونے والے عملے کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔

غزہ میں انسانی المیے کے باوجود اسرائیل کی ہٹ دھرمی کی برقرار ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے سینیئر مشیر کہتے ہیں کہ اگر حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کر دے تو بھی غزہ کو ایندھن کی فراہمی نہیں ہونے دیں گے۔

اس کے علاوہ اسرائیل کی جانب سے دھمکی دی جا رہی ہے کہ کسی بھی وقت اسرائیلی فوج غزہ پر زمینی فوج کے ذریعے چڑھائی کر دے گی، جبکہ حماس نے خبردار کیا ہے کہ ایسی کوئی بھی غلطی کی تو اسرائیل کی فوج کو نیست و نابود کر دیں گے۔

غزہ کی صورتحال پر پوری دنیا کی نظر ہے، قطر اور مصر کی ثالثی پر حماس نے مزید 2 یرغمالی خواتین کو رہا کر دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا گیا۔

اس سے قبل حماس نے امریکا کی ماں بیٹی کو بھی قطر کی ثالثی پر رہا کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ