پشاور: بجلی چوروں کی معاونت کرنے والا پیسکو اہلکار گرفتار

بدھ 25 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پشاور میں بجلی چوروں کے ساتھ مبینہ طور پر معاونت کرنے والے پیسکو اسسٹنٹ لائن مین کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے اسسٹنٹ لائن مین عبدالرحمٰن کے خلاف شواہد ملنے پر خفیہ آپریشن کیا اور اسے پیسکو ہیڈ آفس سے گرفتار کرلیا۔

ملزم عبدالرحمٰن قصہ خوانی سب ڈویژن پیسکو میں بطور اسسٹنٹ لائن مین تعینات تھا اور مبینہ طور پر بجلی چوروں کی معاونت کررہا تھا، عبدالرحمٰن کو ماضی میں بھی کرپشن کے الزامات پر ملازمت سے برخاست کیا گیا تھا، پیسکو نے عبدالرحمٰن کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ترجمان پیسکو نے کہا تھا کہ سی ای او پیسکو قاضی محمد طاہر بجلی چوری کے خلاف آپریشن کی نگرانی بذات خود کر رہے ہیں۔ پیسکو کی جانب سے گزشتہ ماہ کے وسط تک 1425 سے زائد بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp