پیسکو کا بجلی چوری کے خلاف گرینڈ آپریشن، ایک کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد

بدھ 13 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے مطابق اب تک 700 سے زائد کنڈے ہٹا لیے گئے ہیں جبکہ ایک کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے جا چکے ہیں۔

ترجمان پیسکو کے مطابق پشاور میں 215، خیبر میں 109، مردان میں 66، ہزارہ میں 120 کنڈے ہٹائے گئے، سوات میں 94، بنوں میں 40، اور صوابی میں 40 کنڈے ہٹائے گئے۔

ترجمان کے مطابق بجلی چوری میں ملوث 400 سے زائد افراد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست جمع کر دی گئی ہے۔ متعدد بجلی چوروں کو موقع پر گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پیسکو ترجمان نے بتایا کہ بجلی چوروں سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے جس کے بعد کارروائی میں اضافے سے کئی بجلی چور رضاکارانہ طور پر کنڈے ہٹانے لگے ہیں۔

ترجمان پیسکو کے مطابق پیسکو صارفین بجلی چوری کی اطلاع 118 پر کال کرکے دے سکتے ہیں تاکہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرکے بجلی کی چوری کو بچایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں